ابنا: ہندوستان کی وزارات خارجہ نے آج ایک بیان میں برطانوی وزیر اعظم ڈیویڈ کیمروں کی جانب سے غلطی سے ہندوستان کا نام ان ملکوں میں لئے جانے کو ہدف تنقید بنایا ہے کہ جنھوں نے شام کی حکومت پر الزام لگایا ہے کہ اس نے اپنے ملک کے عوام کے خلاف کیمیائی ہتھیار استعمال کئے ہیں۔اس بیان میں آیا ہے کہ ہندوستان کو شام میں بڑھتے ہوئے تشدد پر تشویش ہے اور وہ اس ملک کی حکومت پر دباؤ ڈالے جانے سے متعلق اقوام متحدہ کی قرارداد کا خیر مقدم کریگا تاہم اس نے کبھی شام کی حکومت پر کیمیائی ہتھیار استعمال کرنے کا الزام نہیں لگایا ہے۔قابل ذکر ہے کہ امریکہ، کینیڈا، آسٹریلیا اور ترکی وہ ممالک ہیں کہ جنھوں نے شام کی حکومت پر اس بات کا الزام لگایا ہے کہ اس نے کیمیائی ہتھیار استعمال کئے ہیں۔
.......
/169